25 اپریل 2015 - 09:10
قنیطرہ میں پیشقدمی سے اسرائیل کو وحشت

دمشق، درعا اور قنیطرہ کے مضافات میں شامی فوج کی کاروائی جاری ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی شام میں جھڑپیں جاری ہیں اور فوج، عوامی رضاکار فورس کی مدد سے دمشق- درعا- قنیطرہ درمیانی مضافاتی علاقے میں کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے- شامی فوج ، تل عنتر، تل علاقیہ، تل الحارہ، کفر شمس، کفرناسج اور سلمین و انخل نامی دو کالونیوں پر حملے کر رہی ہے- اور اس نے مسلح دہشتگردوں اور صیہونی حکومت کے درمیان امدادی لائن کو بھی نشانہ بنایا ہے- اس رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے عقربہ کالونی میں جبھۃ النصرہ دہشتگرد گروہ کے ہتھیاروں کے ایک گودام کو تباہ کر دیا ہے- شامی فوج جو قنیطرہ اور درعا کے درمیان کے دسیوں کلومیٹر کے اسٹریٹیجک علاقے پر کنٹرول حاصل کر چکی ہے، اب صیہونی حکومت کی سرحد سے ملحقہ، اس پوری پٹی کو جو " آتشیں بیلٹ" سے معروف ہے، آزاد کرانے کے لئے دوسرے مرحلے کے آپریشن کی تیاری کر رہی ہے- اس کاروائی کا مقصد اردن کی سرحد کی جانب آگے بڑھتے ہوئے النصرہ دہشتگرد گروہ کے زیر قبضہ علاقوں کو آزاد کرانا ہے-

.......

/169